اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریننواز شریف جب اقتدار میں آئے دو تہائی اکثریت سے آئے،عظمیٰ بخاری

نواز شریف جب اقتدار میں آئے دو تہائی اکثریت سے آئے،عظمیٰ بخاری

لاہور :  وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف جھوٹے مقدمات سے باعزت بری ہوچکے، وہ جب اقتدار میں آئے دو تہائی اکثریت سے آئے، فوجی تنصیبات پر حملے کرنیوالوں کو امن کی باتیں زیب نہیں دیتی۔تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کرپشن کے چرچے عالمی میڈیا کی زینت بن رہے ہیں، نواز شریف کیخلاف سازش،آر ٹی ایس بٹھا کر چور دروازے سے اقتدار پر قبضہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کو امن کی باتیں زیب نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئین، قانون، جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، وہ جب بھی اقتدار میں آتے ہیں دو تہائی اکثریت سے آتے ہیں، نواز شریف جھوٹے مقدمات سے باعزت بری اور سرخرو ہو چکے۔

انہوں نے کہا کہ دوبارہ گنتی کے نام سے آپ کی ٹانگیں کانپتی ہیں، عمر ایوب نے خیبر پختونخوا کے حلقے سے الیکشن لڑ کر رزلٹ پر حکم امتناع کیوں لیا؟،اسلام آباد میں تماشہ لگانے کی بجائے پشاور میں تماشے لگایا جائے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!