منگل, اگست 5, 2025
تازہ ترینچین نے جنوبی بحیرہ چین میں آگ کی لپیٹ میں آنےوالے غیر...

چین نے جنوبی بحیرہ چین میں آگ کی لپیٹ میں آنےوالے غیر ملکی کنٹینر بردار جہاز کو بچا لیا

چین کی وزارت ٹرانسپورٹ نے بتایا ہے کہ چین نے جنوبی بحیرہ چین میں آگ کی لپیٹ میں آنےوالے ایک غیر ملکی کنٹینر بردار بحری جہاز کو بچا کر اس پر سوار غیر ملکی عملے کے 25 ارکان کی جانیں بچا لیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے جنوبی بحیرہ چین میں آگ کی لپیٹ میں آنےوالے ایک غیر ملکی کنٹینر بردار بحری جہاز کو بچا لیا جس کے نتیجے میں اس پر سوار غیر ملکی عملے کے 25 ارکان کی جانیں محفوظ رہیں۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق 28 جولائی کو لائبیریا میں رجسٹرڈ ایک بڑے کنٹینر بردار جہاز کے 4 کنٹینرز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ چین کے نانشا جزائر میں یونگ شو ریف کے شمال مغرب میں تقریباً 190 سمندری میل کے فاصلے پر پیش آیا جس سے عملے کی سلامتی اور بین الاقوامی بحری تجارتی راستوں کو خطرہ لاحق ہو گیا۔

ہائی نان صوبے کے میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو سنٹر سے اطلاع موصول ہونے پر وزارت ٹرانسپورٹ کے نان ہائی ریسکیو بیورو نے فوری طور پر ہنگامی کارروائی شروع کی اور ایک ریسکیو جہاز روانہ کیا۔ یہ ریسکیو جہاز پہلے سے قریبی علاقے میں گشت پر تھا جو سرعت کے ساتھ جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوا۔ امدادی کارروائیوں کی موثر نگرانی اور عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر بھی روانہ کیا گیا جو آگ کی صورت حال کی براہ راست اطلاع دیتا رہا۔

30 جولائی کی دوپہر تقریباً 2 بجے واضح شعلے بجھا دیئے گئے۔ کئی مرتبہ معائنہ کرنے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے یکم اگست کی شام تک تصدیق کی کہ کوئی آتش گیر خطرہ باقی نہیں رہا۔ اس کے ساتھ ہی عملے، جہاز اور سامان کو محفوظ بنا لیا گیا اور سمندری آلودگی جیسے ثانوی خطرات سے بھی بچاؤ ممکن ہوا۔

ریسکیو جہاز تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہے تاکہ کنٹینر بردار جہاز کی آئندہ کی روانگی کو محفوظ بنایا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!