سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فورسز کے محاصرے اور سرچ آپریشن میںمزید 5 کشمیری شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں قابض بھارتی فوج کا 5 روز سے محاصرے اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
کارروائی کے دوران ڈرونز، ہیلی کاپٹر اور اسپیشل فورسز کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
