بدھ, اگست 6, 2025
انٹرنیشنلیمنی حوثیوں کا بن گوریون ایئرپورٹ پر میزائل حملہ، سرائیلی فوج کا...

یمنی حوثیوں کا بن گوریون ایئرپورٹ پر میزائل حملہ، سرائیلی فوج کا میزائل فضا میں ہی تباہ کر نے کا دعویٰ

تل ابیب: یمن میں انصار اللہ سے وابستہ حوثیوں نے اسرائیل کے بن گوریون یئرپورٹ پر ہائپر سونک میزائل داغ دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ پر ایک ہائپر سونک بیلسٹک میزائل داغا گیا، جسے انہوں نے غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا عمل قرار دیا ہے۔

حوثی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اس حملے میں فلسطین 2 نامی میزائل استعمال کیا گیا۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے کہاہے کہ میزائل کو رات کے وقت فضائیہ نے راستے میں ہی تباہ کر دیا تھا۔

یہ حملہ غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد حوثیوں کی جانب سے کیے گئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حملوں کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!