بیجنگ(شِنہوا)چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے جنوبی تھیٹر کمانڈ نے اتوار سے پیر تک جنوبی بحیرہ چین میں معمول کے گشت کئے ہیں۔
کمانڈ کے ترجمان تیان جون لی نے کہا کہ فلپائن نے ایسے ممالک، جو اس علاقے سے تعلق نہیں رکھتے، کے ساتھ مل کر نام نہاد مشترکہ گشت کئے جس سے علاقے کا امن اور استحکام متاثر ہوا ہے۔
ترجمان نے زور دے کر کہا کہ جنوبی تھیٹر کمانڈ کے فوجی پوری طرح چوکس ہیں تاکہ چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق کا دفاع کیا جا سکے۔
