بدھ, اگست 6, 2025
پاکستانیوم استحصال کشمیر، اسحاق ڈار کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

یوم استحصال کشمیر، اسحاق ڈار کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یوم استحصال کشمیر پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت گزشتہ 78 برسوں سے کشمیری عوام کو ان کے حق خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے، تاہم کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کے باوجود حق خودارادیت کی جدوجہد میں ثابت قدم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 5اگست 2019ء کے بعد اس نے ظلم و جبر، آبادیاتی تبدیلی، ذرائع ابلاغ پر قدغن اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری جیسے اقدامات سے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق خودارادیت دیا جائے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول تک اہل کشمیر کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!