این ڈی ایم اے نے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں 5 تا 10 اگست شدید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
این ڈی ایم نے نےشدید بارشوں کےباعث بالائی و وسطی علاقوں سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا،دریائے چناب میں مرالہ، کھنکی،قادرآباد اوردریائے پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے,جہلم منگلا کے بالائی علاقوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔
دریائےکابل میں نوشہرہ کےمقام پر بہاؤ تیزہونے ،سوات و پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج نچلےدرجے کے سیلاب کا امکان موجود ہے،کل سے 10 اگست تک گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور شگر کا بہاؤ بڑھنے کا خدشہ ہے،ہسپر، خنجراب، شمشال، برالدو، ہوشے اورسالتورو کے ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔
بلوچستان کے اضلاع موسیٰ خیل، شیرانی، ژوب اور سبی کے ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہےمون سون بارشوں کے نتیجے میں تربیلا ڈیم 90 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 60 فیصد بھرچکے،تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کررہے ہیں۔
