بدھ, اگست 6, 2025
انٹرنیشنلآج دنیا بھر کے کشمیری یوم استحصال کشمیر منارہے ہیں

آج دنیا بھر کے کشمیری یوم استحصال کشمیر منارہے ہیں

مقبوضہ کشمیرکی تسلیم شدہ بین الاقوامی حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ بھارتی فیصلےکو چھ سال مکمل ہوگئے، کنٹرول لائن کے دونوں جانب اوردنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم استحصال کشمیر منا رہے ہیں۔

کشمیری مودی حکومت کے 5 اگست 2019 کےغیرقانونی اقدامات کےخلاف یوم سیاہ منائیں گے،کُل جماعتی حریت کانفرنس نے 5 اگست کو یوم سیاہ منانےکی اپیل کی ہے،حریت کانفنرس کاکہنا ہےکہ یوم سیاہ سے دنیاکو پیغام دیا جائے گاکہ بھارت نےکشمیر پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔

یاد رہےکہ مودی سرکار نے 5 اگست 2019 کو بین الاقوامی قوانین اوراصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔

آج ملک بھرمیں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیےدفترخارجہ سےپارلیمنٹ تک ریلی نکالی جائے گی،ریلی میں دفترخارجہ کےحکام وزیرخارجہ ارکان پارلیمان شریک ہونگے، 9بجتےہی سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہا ہےکہ بھارت کی جارحیت کےتناظرمیں اس سال کا یومِ استحصال غیر معمولی اہمیت اختیار کرگیا ہے،آپریشن بنیان مرصوص کی شاندارکامیابی پاکستانی عوام کے لیے باعثِ فخر ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!