بدھ, اگست 6, 2025
پاکستانیومِ استحصال کشمیر: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی...

یومِ استحصال کشمیر: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ

یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو اور پاکستانی مسلح افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر اور ثابت قدم عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مسلح افواج کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جاری جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہیں جو اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم شدہ ہے۔

آئی ایس پی آر نے بھارتی افواج کے مسلسل غیر قانونی قبضے کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے جابرانہ اقدامات اور اشتعال انگیز بیان بازی علاقائی عدم استحکام کو بڑھاوا دیتی ہے۔

بیان میں زور دیا گیا کہ جموں و کشمیر تنازعہ کے منصفانہ اور پرامن حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا حصول ناممکن ہے۔

مسلح افواج نے مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج سیاسی، اخلاقی اور انسانی بنیادوں پر کشمیریوں کے جائز حقوق کے لیے اپنی حمایت جاری رکھیں گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!