تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے آج ملک گیرمظاہروں کی حکمت عملی طے کرلی۔
کےپی ہاوس اسلام آباد سےاڈیالہ جیل راولپنڈی تک پارلیمینٹیرینزکی ریلی نکالنےکی تیاری کرلی گئی،اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں جلسےکی درخواست مستردہوگئی، جڑواں شہروں میں انتظامیہ نے احتجاج روکنے کیلئےکمرکس لی۔
جڑواں شہروں میں 10 اگست تک دفعہ 144نافذ کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی،خلاف ورزی پرسخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیاگیا،شہریوں کوکسی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ نہ بننے کا انتباہ بھی کردیا گیا ہے،ضرورت پڑنے پراسلام آبادکا ریڈ زون سیل کردیا جائے گا
رہنماء پی ٹی آئی عمیر نیازی کاکہنا ہےکہ مختلف طرح کا پلان ہے کےپی کےکا تو آپ کو ریلیز کی صورت میں نظر آئےگا،پنجاب کا تھوڑامختلف ہےپنجاب کے ایم پی ایز اور اپم این ایزکی پہلے اکٹھی ڈیوٹی لگائی گئی تھی اب اس سے پلان چینج ہوگیا،اب ڈیسائیڈ ہوا کہ ایم پی ایز اورایم این ایزحضرات اسلام آباد آجائیں۔
