اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانجڑواں شہروں میں موسلا دھار بارشیں،رین ایمرجنسی نافذ

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارشیں،رین ایمرجنسی نافذ

 جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارشوں کاسلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق واسا کا عملہ ہیوی مشینری کیساتھ نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے کمیٹی چوک انڈر پاس اور مری روڈ پر بارش شروع ہوتے ہی مشینری پہنچا دی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کی رات سیدپور کے مقام پر سب سے زیادہ 80ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پی ایم ڈی میں 40ملی میٹر، شمس آباد میں 20ملی میٹر اور پیر ودھائی میں 15ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریا میں خاص طور پر سیدپور کے مقام پر صرف ایک گھنٹے میں 80ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نالہ لئی کی سطح کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے ،فی الحال پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے۔

انہوںنے بتایا کہ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 11 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 5فٹ تک بلند ہوئی۔ایم ڈی واسا نے بتایا کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ادارہ مکمل طور پر تیار ہے اور تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ میں ہے۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری نشیبی علاقوں کا رخ نہ کریں ،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری واسا ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!