پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے یوم عاشورہ کے بعد دوبارہ احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی شمولیت کا بھی عندیہ دے دیا۔ جاری ویڈیو بیان میں صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے کہا کہ 10محرم کے بعد احتجاجی تحریک دوبارہ بھرپور انداز میں شروع کی جائے گی ,
اس بار احتجاج میں مزید شدت لائینگے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہرے ہر حلقے میں منعقد ہوں گے ،تحریک میں صوبائی حکومت بھی مکمل طور پر شامل ہو گی۔ انہوں نے کارکنوں کو احتجاجی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
