الماتی سے ہورگوس تک کاروباری نوجوانوں کی ایک نئی نسل چین کے سنکیانگ خطے میں ای کامرس کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے۔
قازقستان سے تعلق رکھنے والے زئین موکیات ہر ماہ الماتی سے ہورگوس تک بین الاقوامی مسافر بس کے ذریعے سفر کرتے ہیں تاکہ خود جا کر ان گھریلو آلات کے نمونے منتخب کر سکیں جو پورے وسطی ایشیا میں بے حد مقبول ہیں۔ ان میں بجلی سے چلنے والے چاول پکانے کے برتن، بھاپ والی استریاں اور دیگر گھریلو اشیاء شامل ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): زئین موکیات، قازق کاروباری
” میں سال 2023 سے ایک سرحد پار ای کامرس پلیٹ فارم پر کام کر رہا ہوں جس کا ہدف وسطی ایشیا ہے۔ میں یہاں چین میں متعلقہ مہارتیں سیکھنے آیا ہوں۔ کئی چینی دوستوں نے مجھے چینی زبان بولنا اور لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے فروخت کرنا سکھایا ہے۔ اب میں نہ صرف اپنے ملک میں معیاری اشیاء لے جا سکتا ہوں بلکہ اپنے چینی شراکت داروں کو وسطی ایشیائی منڈیوں تک کاروبار پھیلانے میں بھی مدد دے رہا ہوں۔”
یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے 3 سال بعد زئین نے سرحد پار ای کامرس کے لئے ایک کثیرالملکی ٹیم تشکیل دی ہے جو قازقستان کے نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کی ترغیب دے رہی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): زئین موکیات، قازق کاروباری
"میری ٹیم میں اس وقت تقریباً 10 افراد شامل ہیں۔ یہ سب کے سب الماتی کے وہ نوجوان ہیں جو سال 1995 کے بعد پیدا ہوئے۔ ان کی ماہانہ آمدنی اب 5 لاکھ ٹینگے (تقریباً 963 امریکی ڈالر) سے تجاوز کر چکی ہے۔”
چھوٹی اسکرینوں کو بڑے مواقع میں بدلتے ہوئے زئین اور ان کی ٹیم نے ہورگوس میں تربیت اور وسطی ایشیا میں عملی سرگرمیوں کے ذریعے کامیابی کا راستہ تلاش کر لیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): وانگ چونتاؤ، منیجر، سنکیانگ ژونگ دا شجیا کراس بارڈر ای کامرس ٹریڈ کمپنی لمیٹڈ
"ہمارے پاس بیرونِ ملک کام کرنے والی کل آٹھ ٹیمیں ہیں، جن کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ کے تحت 300 سے زائد لائیواسٹریمرز وابستہ ہیں جو پورے وسطی ایشیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ان میں سے 27 افراد براہ راست ہمارے ساتھ کنٹریکٹ پر ہیں جبکہ دیگر وہ ہیں جو مقامی ٹیموں کے ذریعے متعارف کرائے گئے اور اندرونی تربیت کے بعد ٹیم کا حصہ بنے۔ یہ ماڈل عالمی منڈی میں ہماری توسیع کی رفتار کو تیز کر رہا ہے۔”
ہورگوس حکام کے مطابق سال 2025 کے پہلے 5 ماہ میں سرحد پار ای کامرس کا تجارتی حجم سالانہ بنیاد پر 890 فیصد کے اضافے کے ساتھ 28 ارب 5 کروڑ یوآن (تقریباً 3 ارب 91 کروڑ امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا ہے۔ زئین جیسے کاروباری افراد ای کامرس کی طاقت کے ذریعے چین اور وسطی ایشیا کے درمیان پُل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
اُرمچی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن اسکرین :
قازق نوجوان چین میں ای کامرس کے مواقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں
زئین موکیات سنکیانگ آ کر برقی آلات کا خود انتخاب کرتے ہیں
چین میں زئین نے چینی زبان اور لائیواسٹریمنگ سیلز کی تربیت حاصل کی
زئین موکیات معیاری چینی مصنوعات قازق منڈیوں تک پہنچا رہے ہیں
زئین موکیات نے الماتی کے نوجوانوں پر مشتمل ای کامرس ٹیم تشکیل دی
ٹیم میں صرف وہ نوجوان شامل ہیں جو 1995 کے بعد پیدا ہوئے
چینی کمپنی کی 8 اوورسیز ٹیمیں 300 سے زائد لائیواسٹریمرز کے ساتھ کام کر رہیں
ای کامرس تجارت رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں 28 ارب یوآن تک پہنچ گئی

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link