اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلغزہ، اسرائیلی بربریت جاری، نئے حملوں میں 18فلسطینی شہید

غزہ، اسرائیلی بربریت جاری، نئے حملوں میں 18فلسطینی شہید

غزہ: غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ہے ، نئے حملوں کے نتیجے میں 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی قابض افواج نے مغازی پناہ گزین کیمپ میں واقع گھر کو نشانہ بنایا جس سے میں 2فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

الشافی سکول پر حملے سے 5 جبکہ المواصی پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 7 فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری حملوں میں اب تک 57 ہزار 268 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اس کے علاوہ 1لاکھ 35ہزار 625افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!