اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلغزہ جنگ بندی کی تجویز کا مثبت ردعمل دیا ہے،حماس

غزہ جنگ بندی کی تجویز کا مثبت ردعمل دیا ہے،حماس

غزہ کے مغرب میں ایک فلسطینی الشاتی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد تباہ ہونے والے گھروں کا معائنہ کر رہا ہے-(شِنہوا)

غزہ(شِنہوا)حماس نے کہا ہے کہ اس نے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پر ثالثوں کو "مثبت” جواب دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس نے ثالثوں کی تازہ ترین تجویز پر فلسطینی دھڑوں اور قوتوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے تاکہ ہمارے عوام کے خلاف غزہ میں جارحیت کو روکا جا سکے۔ تحریک نے اپنا جواب ثالثوں کو دے دیا ہے جو کہ مثبت تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ تحریک اس فریم ورک پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر فوری طور پر مذاکرات کے ایک نئے دور میں داخل ہونے کے لئے سنجیدگی سے تیار ہے۔

دوسری جانب معاملے سے واقف ایک ذریعے نے شِنہوا کو بتایا کہ حماس کی طرف سے پیش کیا گیا جواب عمومی طور پر قطر اور مصر کی ثالثی سے تیار کردہ تازہ ترین تجویز سے ہم آہنگ ہے جسے (مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے خصوصی ایلچی) وٹکوف کے نظرثانی شدہ منصوبے کے طور پر جانا جاتا ہے۔

حماس کی قیادت کے قریبی رکن کے مطابق حماس نے موجودہ مسودے میں معمولی ترامیم تجویز کی ہیں تاہم بنیادی نکات میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔

انسانی امداد کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حماس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امداد اتنی مقدار میں فراہم کی جائے کہ بیکریوں، ہسپتالوں اور دیگر بنیادی خدمات کو بلا تعطل چلایا جاسکے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ حماس کا اصرار ہے کہ انسانی امداد اقوام متحدہ، ہلال احمر اور دیگر متعلقہ اداروں جیسی غیر جانب دار اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنظیموں کے ذریعے پہنچائی جائے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ حماس کا موجودہ موقف لچک کا اظہار کرتا ہے اور ثالثوں کے ذریعے سنجیدہ بات چیت میں شامل ہونے کی رضامندی کو ظاہر کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!