اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلطاقت سے حقیقی امن نہیں آسکتا، چینی وزیرخارجہ

طاقت سے حقیقی امن نہیں آسکتا، چینی وزیرخارجہ

چینی وزیرخارجہ وانگ یی کی اپنے فرانسیسی ہم منصب جین نوئل بیرٹ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی فائل فوٹو-(شِنہوا)

پیرس(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری مسئلے کا حل جنگ نہیں ہے اور حفظ ماتقدم کے طور پر حملوں کو جائز قرار دینا مشکل ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ طاقت سے کبھی بھی حقیقی امن حاصل نہیں ہوسکتا۔

 پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب جین نوئل بیرٹ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی سے جب مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ حالیہ اسرائیل ۔ ایران فوجی تصادم کو دوبارہ نہیں دہرایا جانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ طاقت کا غلط استعمال صرف مزید تنازعات کو جنم دیتا ہے اور نفرت میں اضافہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایک خودمختار ملک کی جوہری تنصیبات کو کھلے عام نشانہ بنا کر ایک خطرناک مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس طرح کے اقدامات کسی جوہری سانحے کا باعث بنتے ہیں تو اس کے نتائج پوری دنیا کو بھگتنا ہوں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!