اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے سری لنکا کو 5 بین الاقوامی معیار کی ڈریگن بوٹس...

چین نے سری لنکا کو 5 بین الاقوامی معیار کی ڈریگن بوٹس عطیہ کر دیں

چین  سفارتخانے کی جانب  سے سری لنکا کی وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل کو بین الاقوامی معیار کی پانچ ڈریگن کشتیاں بطور تحفہ دی گیں ہیں، جن میں ہر کشتی 12 افراد کی گنجائش رکھتی ہے۔

یہ تحفہ ہفتہ کے روز منعقدہ "2025 ڈریگن بوٹ فیسٹیول چین وسری لنکا فرینڈشپ کپ ڈریگن بوٹ چیمپئن شپ” کے موقع پر باضابطہ طور پر دیا گیا ہے۔

چیمپئن شپ کولمبو کے نواحی علاقے کوٹے میں واقع دییاوانا اویا ایمیچر روئنگ ایسوسی ایشن کے روئنگ سینٹر میں منعقد ہوئی، جس میں سری لنکا کی 22 ٹیموں کے 310 سےزائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جبکہ چین سے دو ٹیمیں مقابلے میں شریک ہوئی ہیں۔

اس موقع پر سری لنکا کے وزیر برائے نوجوانان و کھیل ایس کے گاماگے نے چین کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے، اسے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور اسپورٹس تعاون کی ایک عمدہ مثال قرار دیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): ایس کے گاماگے، وزیر برائے امورِ نوجوانان اور کھیل، سری لنکا
"ہمارے درمیان گہرے ثقافتی روابط اور دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔ چین اور سری لنکا کی دوستی ایک طویل تاریخ رکھتی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ تعلق مزید مضبوط اور مسلسل قائم رہے۔ اس مقصد کے تحت ہم اسی  تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں جس کے تحت  باہمی دوستی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔”
کوٹے، سری لنکا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!