عالمی یومِ اطفال کی تقریبات کے سلسلے میں چینی الیکٹرانکس کمپنی ہائی سینس نے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے علاقے ٹیمبیسہ میں کمیونٹی کو ضروری گھریلو آلات عطیہ کیے ہیں۔
ان عطیات میں وہ اہم آلات شامل تھے جو امتھمبیکا پرائمری اسکول کے روزمرہ انتظامات اور بچوں کے لیے تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے میں معاون ہوں گے۔ ہائی سینس نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بچوں کو گھروں اور اسکول میں بجلی کے محفوظ استعمال کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا ہے۔
امتھمبیکا پرائمری اسکول کے عبوری پرنسپل فوتھی جیری موہلاکے کا کہنا ہے کہ یہ عطیات اور حفاظتی آگاہی مہم بچوں کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوگی۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): فوتھی جیری موہلاکے، عبوری پرنسپل، امتھمبیکا پرائمری اسکول
"میں اس وقت اسکول کا عبوری پرنسپل ہوں۔ آج ہمارے ہاں ایک بہت اہم تقریب ہو رہی ہے۔ ہائی سینس کمپنی کے نمائندے یہاں موجود ہیں تاکہ ہمارے طلبہ کو بجلی سے متعلق احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دے سکیں۔”
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): وانگ ہان، ڈائریکٹر سروس و کوالٹی، ہائسینس
"ہائی سینس میں ہمارا ماننا ہے کہ جدت صرف مصنوعات تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ اسے لوگوں کو بااختیار بنانے اور مستقبل کے تحفظ کا ذریعہ بھی بننا چاہیے۔ یہ مہم مقامی مسائل کے مقامی حل کے ذریعے ایک بہتر افریقہ کی تشکیل کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔”
جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link