چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان پریس کانفرنس کررہی ہیں- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ نے "تائیوان کی آزادی” کے سخت گیر حامی شین پاؤ-یانگ المعروف پوما شین سے منسلک تائیوان کی ایک کمپنی پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کمپنی کو مین لینڈ میں موجود تنظیموں، کاروباروں اور افراد کے ساتھ معاہدے کرنے یا تعاون کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے سیکیونز انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ پر پابندیوں کا اعلان کیا، جو شین کے والد کی زیر قیادت ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ مین لینڈ کمپنی کے خلاف دیگر ضروری اقدامات بھی کرے گا۔
ژوفینگ لیان کے مطابق یہ کمپنی بعض مین لینڈ کاروباری اداروں کے ساتھ تجارت اور کاروباری تعاون میں مصروف ہے تاکہ اقتصادی فوائد حاصل کئے جاسکیں۔
ترجمان نےکہا کہ مین لینڈ کبھی بھی ”تائیوان کی آزادی” کے سخت گیر حامیوں سے منسلک کاروباری اداروں کو مین لینڈ میں منافع حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
گزشتہ سال اکتوبر میں دفتر نے شین اور کُوما اکیڈمی، جو ان کی زیر قیادت ہے، پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
دفتر نے کہا کہ شین نے "تائیوان کی آزادی” کو فروغ دینے والی سرگرمیوں کو فعال اور منظم طریقے سے ترتیب دیا ہے۔ اس نے خاص طور پر تائیوان کے نوجوانوں کو نشانہ بناتے ہوئے "تائیوان کی آزادی” اور "چین مخالف” نظریات کو جان بوجھ کر فروغ دیا ہے۔
دریں اثنا، کُوما اکیڈمی نے تربیت اور بیرونی سرگرمیوں کے بہانے کھلے عام "تائیوان کی آزادی” والے پرتشدد افراد کو فروغ دیا ہے۔
