امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میرین ون پر سوار ہونے کے لئے وائٹ ہاؤس سے باہر آتے ہوئے-(شِنہوا)
نیو یارک(شِنہوا)امریکہ نے درآمد شدہ سٹیل اور ایلومینیئم پر محصولات کی شرح 25 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اس فیصلے کا اعلان گزشتہ جمعہ کو پنسلوینیا کے ویسٹ میفلن میں ایک امریکی سٹیل پلانٹ کے دورے کے موقع پر کیا تھا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے تحفظ اور مقامی صنعتوں کی مسابقت بڑھانے کے لئے ضروری ہے۔
ٹرمپ نے اس فیصلے کے لئے 1962 کے ٹریڈ ایکسپنشن ایکٹ کی سیکشن 232، ایمرجنسی اکنامک پاورس ایکٹ،امریکی کوڈ کے ٹائٹل 3 کے سیکشن 301 اور 1974 کے ٹریڈ ایکٹ کی سیکشن 604 کا سہارا لیا۔
8 مئی کو امریکہ اور برطانیہ کے درمیان ہونے والے معاشی معاہدے کے باعث فی الحال برطانیہ سے درآمد ہونے والے سٹیل اور ایلومینئیم پر 25 فیصد محصولات برقرار رہیں گی۔
پیٹرسن انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل اکنامکس کی نان ریذیڈنٹ سینئر فیلو گیری کلائیڈ ہوف باؤر نے کہا کہ 50 فیصد محصولات کے ساتھ نہ صرف امریکی سٹیل کی عالمی مسابقت کم ہو جائے گی بلکہ وہ بے شمار امریکی صنعتیں بھی متاثر ہوں گی جو سٹیل کو بنیادی خام مال کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔
