اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے اعلیٰ سفارتکار کی جاپان کی تجارتی ایسوسی ایشن کے صدر...

چین کے اعلیٰ سفارتکار کی جاپان کی تجارتی ایسوسی ایشن کے صدر سے ملاقات

چینی وزیر خارجہ وانگ یی بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے بارے میں جاپانی ایسوسی ایشن (جاپٹ)کے صدر یوہی کونو سے بیجنگ میں ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ سفارتکار وانگ یی نے بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے بارے میں جاپانی ایسوسی ایشن (جاپٹ) کے صدر یوہی کونو سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

وانگ یی، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر ہیں، نے چین-جاپان دوستی کے لئے یوہی کونو کی طویل مدتی وابستگی کو سراہا اور موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں عوامی سطح پر تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔

وانگ یی نے کہا کہ چین جاپانی وزیراعظم شیگیرو ایشیبا کے حالیہ بیان کو اہمیت دیتا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ جاپان کو تاریخ سے گہرے اسباق سیکھنے چاہئیں اور جارحانہ ملک بننے سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ کو بدلا نہیں جا سکتا اور صرف تاریخ سے سیکھ کر ہی دونوں فریق واقعی مستقبل کی راہیں کھول سکتے ہیں۔

اس موقع پر یوہی کونو نے کہا کہ تاریخ کو نہ بھلایا جانا چاہیے اور نہ ہی اس کا انکار کیا جانا چاہیے۔ انہوں نےمزید کہا کہ ماضی کو بدلا نہیں جا سکتا لیکن موجودہ کوششوں کے ذریعے مستقبل کو تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

یوہی کونو نے کہا کہ جاپٹ جاپان اور چین کے درمیان دوستانہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کو تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!