چین کے شمالی شہر تیانجن میں دوسری سائبر سکیورٹی سربراہ اجلاس(تیانجن) (سی ایس ایس ٹی) میں شرکاء سائبر سکیورٹی مقابلے میں شریک ہیں-(شِنہوا)
گوانگ ژو(شِنہوا)چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو کی پولیس نے 20 مشتبہ افراد کو مطلوب افراد کی فہرست میں ڈالا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) سے وابستہ ایک تنظیم کی جانب سے کئے گئے سائبر حملوں میں ملوث ہیں۔
گوانگ ژو کے تیان حہ ضلع کے عوامی تحفظ دفتر کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق ہر مشتبہ شخص کی گرفتاری سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 10ہزار یوآن (تقریباً ایک ہزار 390 امریکی ڈالر) کا انعام دیا جائے گا۔
نوٹس میں تائیوان کی "انفارمیشن، کمیونیکیشنز اینڈ الیکٹرانک فورس کمانڈ(آئسیف کام) کی جانب سے کئے گئے سائبر حملوں کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق آئسیف کام نے یہ غیر قانونی سائبر حملے منظم کئے اور انہیں انجام دیا اور اس پر کئی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
اس کے علاوہ نیشنل کمپیوٹر وائرس ایمرجنسی رسپانس سنٹر کی سربراہی میں 3 سائبر سکیورٹی اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ تحقیقی رپورٹ میں اس تنظیم کی تاریخ، تنظیمی ڈھانچے، عملہ، دفاتر، ذمہ داریوں اور نمایاں سائبر حملوں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔
