حج کا رکنِ اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا،لاکھوں عازمین وادی منیٰ میں عبادت میں مصروف ہیں،حجاج کرام دوپہر تک میدان عرفات میں جمع ہوں گے،امام کعبہ شیخ صالح بن عبد اللہ الحمید حج کا خطبہ دیں گے۔
غروبِ آفتاب کےبعد حجاج مزدلفہ روانہ ہوں گے اور رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاریں گے،وقوف عرفہ کیلئے عازمین نماز فجر کے بعد عرفات روانہ ہونگے،عازمین ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گےجہاں تاریخی مسجد ’مسجد نمرہ‘ میں خطبہ حج سنیں گے،۔
خطبہ حج کے بعد عازمین مزدلفہ روانہ ہونگے،عازمین کھلے آسمان تلے رات گزاریں گے،عبادات کے ساتھ رمیٰ کیلئے کنکریاں جمع کریں گے،دس ذوالحجہ کو منیٰ پہنچ کر بڑے شیطان کو کنکریاں ماری جائیں گی،عید کی نماز کے بعد عازمین قربانی کریں گے اور احرام کھول دیں گے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں آج درجہ حرارت چالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے،ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کےلیے 117 پھوار والے پنکھے نصب کیے گئے ہیں جس سے درجہ حرارت میں اوسطا 9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہوتی ہے۔
