پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلتجارتی جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوتا، اقوام متحدہ کے سربراہ کا...

تجارتی جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوتا، اقوام متحدہ کے سربراہ کا انتباہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔

وسیع پیمانے پر مخالفت کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نام نہاد "اضافی ٹیکس” کے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کئے ہیں جس میں مخصوص تجارتی شراکت داروں پر 10 فیصد "کم از کم بنیادی ٹیکس ” اور بعض پر زیادہ شرح کے اضافی ٹیکس عائد کئے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک سے جب وائٹ ہاؤس کی تازہ ترین پالیسی کے بارے میں انتونیو گوتریس کے بیان سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔

ترجمان نے کہا کہ اس وقت ہماری تشویش سب سے زیادہ کمزور ممالک کے بارے میں ہے جو موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے سب سے کم صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف عالمی تجارتی جنگ سے بری طرح متاثر ہوں گے۔

اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی (یو این سی ٹی اے ڈی) نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے عائد کردہ اضافی ٹیکس کمزور ممالک کو نقصان پہنچائیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی تجارتی نظام ایک نازک مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، خاص طور پر یہ سب سے کمزور معیشتوں کی بہتری، سرمایہ کاری اور ترقی کی پیشرفت کے لئے خطرہ ہے کیونکہ بڑی معیشتیں بڑے پیمانے پر نئے ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!