اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کے کونمنگ اور لاؤ کے لوانگ پرابانگ کے درمیان پروازوں کا...

چین کے کونمنگ اور لاؤ کے لوانگ پرابانگ کے درمیان پروازوں کا آغاز

لاؤس کے علاقے لوانگ پرابانگ میں غروب آفتاب کا دلکش نظارہ۔ (شِنہوا)

وینتیان (شِنہوا) لاؤس کے شمالی صوبے لوانگ پرابانگ اور چین کے جنوب مغربی شہر کونمنگ کو ملانے کے لئے ایک براہ راست پرواز شروع کردی گئی ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان رابطے بڑھاکر تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

لاؤ کے قومی ٹی وی کے مطابق یکم اپریل کو لوانگ پرابانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں صوبے لوانگ پرابانگ کے نائب گورنر بونلیم مانیوونگ اور لاؤس و چین دونوں کے مہمانوں نے شرکت کی۔

اس پرواز کا مقصد اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور سیاحتی تبادلوں کو فروغ دینا ہے، جس سے چینی سیاحوں کو لوانگ پرابانگ شہر کو کھوجنے کا موقع ملے گا جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے اور اپنی قدرتی خوبصورتی اور بھرپور ثقافت کے لئے مشہور ہے۔

یہ پروازیں ہفتے میں 3 مرتبہ چلائی جائیں گی اور لوانگ پرابانگ اور کونمنگ کے دوران پرواز کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹے ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!