اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلعالمی ادارہ صحت نے روس میں نئے وائرس کی افواہوں کو مسترد...

عالمی ادارہ صحت نے روس میں نئے وائرس کی افواہوں کو مسترد کر دیا

سوئٹزرلینڈ ، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادهانوم گھیبریسیس جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے صدر دفتر میں ایک پریس بریفنگ کے دوران خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

ماسکو (شِنہوا) روس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے کنٹری آفس کے سربراہ باتیر بردی کلیچیوف نے ملک میں نئے وائرس کے بارے میں افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔

تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ماسکو میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے تصدیق کی ہے کہ روس میں حالیہ مشتبہ کیسز معروف بیکٹیریائی انفیکشن مائیکوپلازما نمونیا کی وجہ سے ہیں۔

بردی کلیچیوف نے تاس کو بتایا کہ عالمی ادارہ صحت نے خون کی قے کرنے والے مریضوں کی رپورٹس کے جواب میں روسی حکام سے متعلقہ ڈیٹا کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ لیبارٹری کی تصدیق  سمیت تحقیقات کے بعد یہ طے کیا گیا کہ ماسکو اور ماسکو کے علاقے میں رپورٹ ہونے والے 5 کیسز مائیکوپلازما نمونیا کی وجہ سے ہیں، یہ کوئی نیا وائرس نہیں ہے اور کیسز  میں کوئی اضافی وبائی خطرہ نہیں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!