اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے بعض امریکی کمپنیوں سے پولٹری گوشت اور جوار کی درآمد...

چین نے بعض امریکی کمپنیوں سے پولٹری گوشت اور جوار کی درآمد معطل کر دی

چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر آن شان میں مرغی کے  گوشت کی کمپنی کا عملہ پیکنگ میں مصروف ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی) نے کہا کہ اس نے بعض امریکی کمپنیوں سے پولٹری گوشت کی برآمد معطل کرنے کے ساتھ ساتھ بعض امریکی فرموں کی چین کو کچھ مصنوعات برآمد کرنے کی اجازت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چین نے  4 اپریل سے سی اینڈ ڈی (یو ایس اے) انکارپوریٹڈ کی چین کو جوار کی برآمد معطل کر دی ہے ۔ جی اے سی نے کہا کہ 3 دیگر امریکی کمپنیوں امریکن پروٹینز انکارپوریٹڈ، ماؤنٹیئر فارمز آف ڈیلاویئر انکارپوریٹڈ اور ڈارلنگ انگریڈیئنٹس انکارپوریٹڈ کی چین کو مرغی کا گوشت اور ہڈیوں کی  خوراک کی برآمد بھی معطل کی جائے گی۔

جی اے سی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ چینی کسٹمز کی جانب سے درآمد شدہ امریکی جوار میں زیرالینون اور مولڈ کی حد سے زیادہ مقدار اور درآمد شدہ امریکی پولٹری گوشت اور ہڈیوں کی خوراک میں سالمونیلا کی حد سے زیادہ مقدار کا پتہ لگانے کے بعد کیا گیا ہے۔ جی اے سی نے بیان میں مزید کہا ہے کہ معطلی کا مقصد چینی صارفین کی صحت اور چین میں مویشی پروری کے شعبے کا تحفظ کرنا ہے۔

ایک الگ اعلان میں جی اے سی نے 2 امریکی کمپنیوں ماؤنٹیئر فارمز آف ڈیلاویئر انکارپوریٹڈ اور کوسٹل پروسیسنگ ایل ایل سی سے پولٹری گوشت کی درآمد کو فوری طور پر معطل کرنے کا بھی اعلان کیا۔

جی اے سی کا کہنا ہے کہ یہ معطلی چینی کسٹمز کی جانب سے درآمد شدہ امریکی چکن مصنوعات میں ممنوعہ دوا فیوراسیلین کی متعدد مواقع پر نشاندہی کے بعد کی گئی ہے اور معطلی کا فیصلہ صارفین کی صحت اور حفاظت کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!