اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلیوکرین کی رکنیت امن معاہدے کا حصہ نہیں، سربراہ نیٹو

یوکرین کی رکنیت امن معاہدے کا حصہ نہیں، سربراہ نیٹو

بیلجیئم کے شہر برسلز میں نیٹو کے صدر دفتر میں ایک یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی جارہی ہے۔(شِنہوا)

برسلز (شِنہوا) نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے واضح کیا ہے کہ یوکرین کی ممکنہ نیٹو رکنیت کو کسی بھی امن معاہدے کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔

نیٹو کے وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں روٹے نے اس بات کو دہرایا کہ رکن ممالک نے گزشتہ برس واشنگٹن میں منعقدہ سربراہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ اتحاد میں یوکرین کی شمولیت "ناقابل واپسی ” ہے تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین سے کبھی بھی کسی امن معاہدے میں نیٹو کی رکنیت کو شامل کرنے کا وعدہ نہیں کیا گیا تھا۔

دو روزہ اجلاس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ نئے امریکی ٹیکسوں پر بھی تشویش ظاہر کی گئی۔  ناروے کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایڈے نے متنبہ کیا کہ اس طرح کے ٹیکس نیٹو کے بنیادی اصولوں کے منافی ہوسکتے ہیں۔ نیٹو اتحادیوں کے درمیان تجارت کو نقصان پہنچانے والے اقتصادی اقدامات سے اتحاد مجموعی طور پر کمزور ہوسکتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!