اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبین الاقوامی طلباء اور اساتذہ کی چھنگ دے ماؤنٹین ریزارٹ کی سیر

بین الاقوامی طلباء اور اساتذہ کی چھنگ دے ماؤنٹین ریزارٹ کی سیر

10ممالک کے 15عالمی طلباء اور غیر ملکی اساتذہ کے ایک گروپ نے حال ہی میں چین کے شمالی صوبہ ہیبےمیں چھنگ دے ماؤنٹین ریزارٹ کا ثقافتی ومطالعاتی دورہ مکمل کرلیا ہے۔

چھنگ دے ماؤنٹین ریزارٹ دنیا کا سب سے بڑا شاہی باغ اور مندرکمپلیکس  یونیسکو کا عالمی ثقافتی ورثہ بھی ہے۔

شرکاء نے یہاں کی عظمت اور وقار میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے اس شاہی ریزارٹ کی تاریخ کے بارے میں جاننے کی کوشش کی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ1(چینی):ڈوانگ مالا نم پھیٹ،طالبہ، لاؤس

’’میرا تعلق لاؤس سے ہے اور یہاں  کی منفرد عمارتوں کو دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔ یہ عمارتیں انتہائی خوبصورت اور میرے ملک کی عمارتوں سے بالکل مختلف ہیں۔ اس تجربے نے میری سوچ کو وسیع کردیا ہے اور میں واقعی بہت خوش ہوں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ2(چینی):المقرمی عمر عبدالعزیز صالح، طالب علم یمن

’’میں نے یہاں کے فن تعمیر کو بہت خوبصورت اور دلکش  پایا۔ ہیبے کا یہ میرا پہلا دورہ ہے۔

مجھے امید ہے کہ مستقبل میں بھی یہاں کی ثقافت اور تاریخ کا مزید تجربہ کرنے کا موقع ملے گا۔‘‘

چھنگ دے، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!