چین کی خواتین کی قومی فٹبال ٹیم اے ایف سی ویمنز ایشین کپ 2026 میں شرکت کر رہی ہے جہاں وہ دو برس کی محنت کو میدان میں ثابت کرنے اور اعلیٰ سطحی مسابقت حاصل کرنے کے لئےپُرعزم ہے۔ یہ بات چینی ٹیم کے ہیڈ کوچ اینٹے میلی چیچ نے بتائی۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): اینٹے میلی چیچ، ہیڈ کوچ، چین ویمنز نیشنل فٹبال ٹیم
"چینی ذہنیت کے ساتھ وہ ہمیشہ پراعتماد رہتی ہیں خصوصاً ایشیا میں۔ میرے خیال میں وہ سمجھتی ہیں کہ یہ وہ میدان ہے جہاں وہ مضبوط ثابت ہو سکتی ہیں۔ مجھے اپنی موجودہ ٹیم پر مکمل اعتماد ہے۔ ہم ایسی کارکردگی دکھا سکتے ہیں جس پر پورا ملک فخر کرے گا۔”
یہ ٹورنامنٹ اتوار کے روز شروع ہوا۔ مئی 2024 میں میلی چیچ کی چین کے ہیڈ کوچ کے طور پر تقرری کے بعد یہ پہلا بڑا مقابلہ ہے جس میں قومی ٹیم شرکت کر رہی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): اینٹے میلی چیچ، ہیڈ کوچ، چین ویمنز نیشنل فٹبال ٹیم
"میرا کام دستیاب کھلاڑیوں میں سے بہترین کا انتخاب کرنا ہے اور انہیں کلب کی سطح پر مختلف انداز میں کھیلنے کے تجربے سے گزار کر قومی ٹیم میں اکٹھا کرنا ہے تاکہ وہ ایک ہی طریقے سے کھیل کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔ یہی میری ذمہ داری ہے۔ ساتھ ہی ہمیں ایسی حکمتِ عملی تیار کرنی ہے جو مستقبل میں ہمارے لئے فائدہ مند ثابت ہو کیونکہ چین میں بے پناہ امکانات موجود ہیں۔”
میلی چیچ نے مضبوط یقین اور ٹیم کے اجتماعی جذبے کو سراہا۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): اینٹے میلی چیچ، ہیڈ کوچ، چین ویمنز نیشنل فٹبال ٹیم
"وہ بہت ثابت قدم ہیں۔ انہیں محنت کرنا پسند ہے۔ وہ سیکھنے کا شوق رکھتی ہیں اور مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے بے تاب رہتی ہیں۔ لڑکیوں کے اس گروپ کے ساتھ کام کرنا میرے لئے سب سے خوش آئند بات ہے۔
ہم نے صرف گزشتہ پچاس دنوں میں ہی نہیں بلکہ گزشتہ دو برسوں میں بھی بہت سخت محنت کی ہے۔ آئیے عاجزی اختیار کریں اور ہر حریف کا احترام کریں۔ ہم میچ در میچ آگے بڑھیں گے اور پھر امید ہے کہ فائنل تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔”
رواں برس کا اے ایف سی ویمنز ایشین کپ یکم سے اکیس مارچ تک آسٹریلیا کے شہروں سڈنی، پرتھ اور گولڈ کوسٹ میں منعقد ہو رہا ہے۔
نیوکاسل، آسٹریلیا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چین ویمنز ٹیم ایشین کپ میں بھرپور کارکردگی کے لئے پُرعزم ہے
ہیڈ کوچ اینٹے میلی چیچ نے ٹیم پر مکمل اعتماد ظاہر کیا
دو برس کی سخت محنت اب میدان میں دکھائی جائے گی
کوچ کے مطابق ٹیم ایشیا میں مضبوط کارکردگی دکھا سکتی ہے
میلی چیچ کے کوچ بننے کے بعد ٹیم پہلا بڑا ٹورنامنٹ کھیل رہی ہے
بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب اور مربوط حکمت عملی ترجیح ہے
کوچ نے کھلاڑیوں کے حوصلے اور ٹیم کے اجتماعی جذبے کو سراہا
ٹیم گزشتہ دو برس سے مسلسل سخت محنت کر رہی ہے
ہر حریف کا احترام کرتے ہوئے میچ در میچ آگے بڑھیں گے
ایشین کپ آسٹریلیا میں اکیس مارچ تک جاری رہے گا




