انٹرٹینمنٹچکنی چمیلی پر شرمندہ نہیں، اسی نوعیت کے گانے دوبارہ ریکارڈ نہیں...

چکنی چمیلی پر شرمندہ نہیں، اسی نوعیت کے گانے دوبارہ ریکارڈ نہیں کرونگی، شریا گھوشال

بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے چکنی چمیلی جیسے گانے دوبارہ ریکارڈ نہ کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 41 سالہ شیریا گھوشال نے کہا کہ وہ وقت کیساتھ اپنے گانوں کے الفاظ اور انکے عمر سامعین پر اثرات کے معاملے میں حساس اور محتاط ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مقبول گانے چکنی چمیلی پر شرمندہ نہیں ہیں لیکن اب وہ اسی نوعیت کے گانے دوبارہ ریکارڈ نہیں کریں گی، اس مشہور گانے کے بعد مجھے کئی ایسے گانوں کی پیشکش ہوئی جن میں خواتین کو محض ایک شے کے طور پر پیش کیا گیا مگر میں نے انکار کردیا۔

سوشل میڈیا تنقید کے جواب میں شریا گھوشال نے موقف اختیار کیا کہ وہ اس گانے سے لاتعلقی نہیں ہوسکتیں کیونکہ یہ میرے کیرئیر کا حصہ ہے لیکن اب وہ گانوں کے انتخاب میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرونگی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں