تازہ ترینچین کلیدی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت اور سائنسی و تکنیکی خود انحصاری...

چین کلیدی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت اور سائنسی و تکنیکی خود انحصاری حاصل کرے گا

بیجنگ (شِنہوا) چین نے اہم شعبوں میں بنیادی جدت کو فروغ دینے اور کلیدی ٹیکنالوجیز میں بڑی پیش رفت حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور سائنس و ٹیکنالوجی میں زیادہ خود انحصاری اور طاقت تیزی سے حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس بات کا اظہار ملک کی اعلیٰ مقننہ میں پیش کی گئی سرکاری کارکردگی رپورٹ میں کیا گیا۔

اسی روز جائزے کے لئے پیش کئے گئے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) کے مجوزہ مسودے کے مطابق چین مربوط سرکٹس، مشین ٹولز، اعلیٰ معیار کے آلات، بنیادی سافٹ ویئر، جدید مواد اور بائیو مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں مکمل صنعتی سلسلے کے اندر فیصلہ کن کامیابیاں حاصل کرنے کے لئے غیر معمولی اقدامات کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں