میڈرڈ (شِنہوا) ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس نے وائٹ ہاؤس کے ان دعوؤں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سپین نے امریکہ کے ساتھ فوجی تعاون پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ہسپانوی اخبار ایل کانفیڈینشل کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس بیان کو "قطعی غلط” قرار دیا ہے۔
الباریس نے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کے بیانات کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ خاتون ترجمان وائٹ ہاؤس کی نمائندگی کر سکتی ہیں لیکن میں سپین کا وزیر خارجہ ہوں۔ میں اس کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔
رپورٹ کے مطابق سپین کے وزیراعظم کے دفتر مونکلووا محل نے بھی اس دعوے کو مسترد کیا کہ سپین نے "فوجی تعاون” پر رضامندی کا اظہار کیا ہے اور وائٹ ہاؤس کے بیان کو "غلط” قرار دیا۔




