انٹرنیشنلمشرق وسطیٰ تنازع عالمی معیشت کے لئے آزمائش، اس کے ممکنہ اثرات...

مشرق وسطیٰ تنازع عالمی معیشت کے لئے آزمائش، اس کے ممکنہ اثرات ہو سکتے ہیں، آئی ایم ایف سربراہ

بینکاک (شِنہوا) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں نئے تنازع نے عالمی معیشت کی مضبوطی کو ایک مرتبہ پھر آزمائش میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے بینکاک میں ‘‘ایشیا 2050 میں‘‘ کانفرنس سے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ یہ تنازع اگر طویل عرصے تک جاری رہتا ہے، تو یہ عالمی توانائی کی قیمتوں، مارکیٹ کے رجحان، ترقی اور افراط زر  کو ممکنہ طور پر متاثر کر سکتا ہے جس سے پالیسی سازوں  پر نئی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

غیریقینی صورتحال کو نیا معمول قرار دیتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ مختلف شکلوں اور  پیمانوں میں نئے جھٹکے آنا جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا میں زیادہ تر ممالک کے لئے اصل مسئلہ توانائی کی سلامتی  کا ہے، اسی کے ساتھ اعتماد جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ سٹاک مارکیٹس اس حوالے سے پہلے ہی ردعمل دکھا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بین الاقوامی اقتصادی اور مالیاتی استحکام کے نگہبان ہونے کے ناطے وقوع پذیر ہونے والے واقعات کا بغور مشاہدہ کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف علاقائی اور عالمی معاشی اثرات کا جائزہ لے رہا ہے اور ان کی مقدار کا تعین کر رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں