اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری فضائی جنگ کے باعث اسرائیلی معیشت کو بھاری نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اسرائیل کی وزارتِ خزانہ کے مطابق موجودہ صورتحال میں جنگ کے باعث معیشت کو ہر ہفتے 2.9 ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان ہو سکتا ہے، اسرائیل ہوم فرنٹ کمانڈ کی جانب سے نافذ کردہ ریڈ پابندیوں کے تحت شہریوں کی نقل و حرکت محدود ہے، سکول بند ہیں اور ریزرو فوجیوں کو طلب کیا گیا ہے جس کے باعث معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
حکام کے مطابق ان پابندیوں کے تحت معیشت کو تقریباً 9.4ارب شیکل ہفتہ وار نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے تاہم اگر پابندیوں کو کم کرتے ہوئے نجی سطح پر منتقل کیا جائے تو معاشی نقصان کم ہو کر تقریبا ً4.3ارب شیکل ہفتہ وار رہ سکتا ہے۔




