پاکستانلاہور ہائیکورٹ، مس کنڈکٹ، 3 سول ججز عہدوں سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری

لاہور ہائیکورٹ، مس کنڈکٹ، 3 سول ججز عہدوں سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری

 لاہور ہائیکورٹ نے مس کنڈکٹ کی بنیاد پر 3سول ججز کو عہدوں سے برطرف کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کی منظوری کے بعد رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج لاہور نسیم اختر ناز، سول جج راولپنڈی محمد اسلم اور سول جج جہلم سرمد سلیم کو بھی عہدوں سے برطرف کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج سرمد سلیم ایک ماہ کی چھٹی لے کر بیرون ملک گئے تھے اور دوبارہ چارج سنبھالنے کی بجائے استعفیٰ ارسال کر دیا تھا، معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج جہلم کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔

دوران انکوائری ثابت ہوا کہ سول جج نے چھٹیوں کے بعد دفتر کا چارج سنبھالے بغیر استعفیٰ بھجوایا تھا جس کے بعد انتظامی کارروائی کرتے ہوئے انہیں عہدے سے برطرف کیا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں