پاکستانپنجاب، بیواؤں، یتیم بچوں کی کفالت، مریم نواز نے 'وزیراعلی پنجاب رحمت...

پنجاب، بیواؤں، یتیم بچوں کی کفالت، مریم نواز نے ‘وزیراعلی پنجاب رحمت کارڈ’ کی منظوری دیدی

حکومت پنجاب نے بیواؤں اور یتیم بچوں کی سرکاری کفالت کیلئے ‘وزیراعلی پنجاب رحمت کارڈ’ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں معاون خصوصی برائے عشر و زکوة راشد نصر اللہ نے مریم نواز کو وزیراعلی پنجاب رحمت کارڈ پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلی کو بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ایک لاکھ روپے تک براہِ راست مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

رحمت کارڈ پہلے مرحلے میں 50ہزار سے زائد بے آسرا گھرانوں کی معاشی ڈھال بنے گا، منصوبے کا باقاعدہ آغاز عید کے فورا بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پروگرام کے تحت بیوہ خواتین کو ایک لاکھ روپے اور یتیم بچوں کو 25،25 ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب رحمت کارڈ کیلئے موبائل ایپلی کیشن، ویب پورٹل، کال سینٹر اور آفس آف زکوة کے ذریعے رجوع کیا جا سکے گا۔

وزیراعلی نے بیواؤں اور ماں باپ کی شفقت سے محروم بچوں کیلئے رحمت کارڈ کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بیوہ اب محتاج نہیں بلکہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ بیوہ کو خیرات نہیں بلکہ باوقار حق ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ رحمت کارڈ کے ذریعے بیوہ خواتین کو خود روزگار کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں، پنجاب ایسا صوبہ ہے جہاں ہر فرد کا خیال رکھا جاتا ہے، پروگرام کے ذریعے بیوہ خواتین اور بچے مالی خود مختاری کے ساتھ باوقار زندگی گزار سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وسائل پر ہر فرد کا پورا حق ہے اور حقدار تک حق پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں