پاکستانحافظ نعیم کی وفد کے ہمراہ شہباز شریف سے ملاقات، خطے کی...

حافظ نعیم کی وفد کے ہمراہ شہباز شریف سے ملاقات، خطے کی صورتحال بارے حکومتی سفارتی اقدامات پر اعتماد میں لیا گیا

افغانستان، ایران اور خلیجی ممالک کی صورتحال پر حکومت نے جماعت اسلامی کو اعتماد میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

وفد میں لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم اور آصف لقمان قاضی شامل تھے۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِاعظم رانا ثنا اللہ اور وزیر مملکت طلال چوہدری بھی شریک تھے۔

وفد کو افغانستان، ایران اور مشرق وسطی و خلیج کے موجودہ حالات پر ان کیمرہ بریفنگ دی گئی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں و اقدامات پر اعتماد میں لیا گیا۔

وفد کو ایران اور خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے پاکستانیوں کی سہولت کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں