تازہ ترینحکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15دن کی بجائے ہفتہ وار ریوائز...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15دن کی بجائے ہفتہ وار ریوائز کرنے پر غور

 وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15دنوں کی بجائے ہفتہ وار ریوائز کرنے پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ توانائی نے تجاویز پر ورکنگ تیار کر کے وزیراعظم کو بریفنگ دی ہے جس پر اب وزیراعظم معاشی ٹیم کی مشاورت سے قیمتوں کو ریوائز کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں انٹرنیشنل مارکیٹ کی مسابقت سے ایڈجسٹ کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق مشرقی وسطی کشیدگی کے باعث وفاقی حکومت کی جانب سے اس سے متعلق جلد فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی مانیٹرنگ سخت کر دی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں