تازہ ترینتیانجن میوزیم میں گھوڑے کی ثقافت پر خصوصی نمائش کا انعقاد

تیانجن میوزیم میں گھوڑے کی ثقافت پر خصوصی نمائش کا انعقاد

چین کے شہر تیانجن میں واقع تیانجن میوزیم نے گھوڑے کے سال کا آغاز گھوڑے کے موضوع پر ایک خصوصی نمائش کے ذریعے کیا ہےجس میں اس برج کے جانور کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کو نمایاں کیا گیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لی وین جنگ، نگران نمائش، تیانجن میوزیم

"اس کی نمایاں خصوصیت تین رنگ ہیں۔ زرد، سبز اور سفید۔ تانگ شاہی خاندان (سال 618 تا سال 907) سے قبل سادہ اور یک رنگی چمکدار مٹی کے برتن بے حد پسند کئے جاتے تھے۔ تانگ  شاہی خاندان کی کشادگی اور ہمہ گیر مزاج کے ساتھ ساتھ چین اور مغرب کے درمیان ثقافتی تبادلوں نے گلیز کے رنگوں میں کہیں زیادہ تنوع  پیدا کیا۔”

تاریخ کے مختلف ادوار میں گھوڑے نے چینی عوام کے ساتھ ایک خاص اور گہرا رشتہ قائم رکھا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لی وین جنگ، نگران نمائش، تیانجن میوزیم

"مثال کے طور پر تانگ شاہی خاندان کے شہنشاہ تائی زونگ لی شی من کے پاس چھ اعلیٰ نسل کے گھوڑے تھے جو جنگوں میں ان کے ہمراہ رہے اور عظیم فتوحات کے حصول میں ان کے مددگار ثابت ہوئے۔ وہ ان گھوڑوں سے اس قدر محبت کرتے تھے کہ انہوں نے ان کی شبیہیں پتھر کے تختوں پر کندہ کروا کر اپنے مقبرے میں نصب کروا دیں۔”

اسٹینڈ اپ (انگریزی): ژانگ یوچی، نمائندہ شِنہوا

"سفر کے ایک بنیادی  ذریعے سے لے کر طاقت اور ناقابلِ شکست عزم کی علامت تک گھوڑے کا مفہوم چینی عوام کے لئے ہمیشہ ارتقا پذیر رہا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لی وین جنگ، نگران نمائش، تیانجن میوزیم

"چینی ثقافت میں گھوڑے سے متعلق خوش بختی اور نیک شگون کی کئی کہاوتیں پائی جاتی ہیں، مثلاً ‘آسمانی گھوڑا جو فضاؤں میں پرواز کرے’، ‘اژدہا اور گھوڑے کی روح’، اور ‘آپ کو تیزی سے ترقی نصیب ہو’۔ یہ کہاوتیں چینی ثقافت کے حسن اور دلکشی کو بھرپور انداز میں نمایاں کرتی ہیں۔”

تیانجن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

تیانجن میوزیم میں گھوڑے کی ثقافت پر خصوصی نمائش کا انعقاد

نمائش کا اہتمام گھوڑے کے سال کے آغاز کی مناسبت سے کیا گیا

نمائش سے چینی تاریخ میں گھوڑے کی علامتی اہمیت اجاگر کی گئی

قدیم چمکدار مٹی کے برتن اور نادر نوادرات بھی پیش کئے گئے

تانگ شاہی دور میں گلیز کے رنگوں میں نمایاں تنوع دیکھنے میں آیا

گھوڑا طاقت، بہادری اور ناقابلِ شکست عزم کو ظاہر کرتا ہے

شہنشاہ لی شی من 6 اعلیٰ نسل کے گھوڑے ہر وقت ساتھ رکھتے تھے

گھوڑے اور چینی عوام کے گہرے باہمی تعلق کی ایک تاریخ ہے

چینی کہاوتوں میں گھوڑے کو خوش بختی اور ترقی کی علامت قرار دیا گیا

نمائش میں چینی ثقافت کے حسن اور تہذیبی ورثے کی بھرپور عکاسی کی گئی

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں