چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ میں جرمنی کی دوا سازی اور زرعی کاروبار کی بڑی کمپنی ’بایئر‘ نے نئی فصلوں سے متعلق اپنے سائنسی تحقیقاتی مرکز کو جنوری سے فعال کر دیا ہے۔
یہ تحقیقاتی مرکز نہ صرف چینی منڈی کے لیے زرعی کیمیکل مصنوعات تیار کرتی ہے بلکہ ایشیا، شمالی امریکہ اور لاطینی امریکہ کے دیگر ممالک کو بھی سپلائی فراہم کرتاہے۔
بایئر کے ایک سینئر ایگزیکٹو نے عالمی سپلائی چین میں چین کے اہم کردار اور گزشتہ برسوں کے دوران چینی منڈی سے بایئر کو حاصل ہونے والے مسلسل فوائد کو اجاگر کیاہے۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): ما جیشین، ڈائریکٹر ، بایئر کروپ سائنس ہانگ ژو پروڈکشن سائٹ
’’ چینی مارکیٹ بہت وسیع ہے۔ یہ فصلوں کے تحفظ (سی پی) کی صنعت کے حوالے سےاہم ترین عالمی منڈیوں میں سے ایک ہے۔ چین میں سپلائی چین زیادہ تر علاقے کو کور کر سکتی ہے۔ ہم آسانی سے وسائل حاصل کرسکتے ہیں۔ چین کی منڈی سے نا صرف ہمیں کاروباری لحاظ سے ترقی ملتی ہے بلکہ ہم بہت سے دوسرے فائدے بھی حاصل کر لیتے ہیں۔ ہم مقامی کمپنیوں اور مقامی اداروں سے زیادہ سے زیادہ تعاون حاصل کرتے ہیں۔ اس طرح مزید جدید حل اور مصنوعات سامنے آتی ہیں۔‘‘
ہانگ ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link