انڈونیشیا میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کی کوششوں کے پیش نظر، چینی کار ساز کمپنی ایکس پھنگ نے جمعہ کے روز باضابطہ طور پر مقامی مارکیٹ میں گاڑیوں کی فروخت شروع کر دی ہے۔
ایکس پھنگ کا صدر دفتر چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں واقع ہے۔ کمپنی نے اپنی مصنوعات کی انڈونیشین مارکیٹ میں تقسیم کے لیے ایرا جایا گروپ کی پی ٹی ایرا جایا ایکٹیو لائف اسٹائل (ای آر اے ایل) کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔
ایرال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈیجوہان سوتانتو کے مطابق، یہ اسٹریٹجک شراکت داری انڈونیشین صارفین کے لیے ایکس پھنگ کی جدید الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں مدد دے گی، جبکہ ایرال کے مارکیٹ نیٹ ورک اور ریٹیل مہارت سے بھی فائدہ اٹھایا جائے گا۔
’’ہمیں فخر ہے کہ انڈونیشیا میں ایکس پھنگ کے کلیدی شراکت دار ہیں۔ مقامی مارکیٹ کی گہری سمجھ اور اختراعی برانڈز کے لیے ہماری وابستگی، ہمیں ایکس پھنگ کی ترقی کے لیے ایک مثالی شراکت دار بناتی ہے۔‘‘
تقریب میں ایکس پھنگ نے دو جدید بیٹری الیکٹرک وہیکل ماڈلز X9 اور G6 انڈونیشین صارفین کے لیے متعارف کرائے ہیں۔
’’ہم ایسے شراکت داروں کی تلاش میں ہیں جو ہمارے وژن اور خواب کی تکمیل میں ساتھ دیں۔ ایرا جایا ایکٹیو لائف اسٹائل انڈونیشیا میں ایک ابھرتی ہوئی طاقت ہے، جو ایکس پھنگ کے لیے ایک حقیقی شراکت دار ثابت ہوگی۔‘‘
ایکس پھنگ کے ایک بیان کے مطابق، کمپنی انڈونیشیا میں اپنی مقامی پیداوار شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس میں ابتدائی توجہ G6 اور X9 ماڈلز پر مرکوز ہوگی۔
یہ ماڈلز دائیں ہاتھ کی ڈرائیونگ کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں اور سال کے دوسرے نصف حصے میں لانچ کیے جائیں گے۔
انڈونیشیا نے 2030 تک 20 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں سڑکوں پر لانے اور اسی سال تک 30 ہزار سے زائد چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔
جکارتہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link