چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ میں چائنہ وے چھائے پاور اور جرمنی کے کیون گروپ کے اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے جارہے ہیں۔ (شِنہوا)
فرینکفرٹ (شِنہوا) چین کی اختراع اور ترقی بہت "قابل ستائش” ہیں اور اس کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے متعلق حکمت عملی مزید بڑے مواقع پیدا کرے گی۔
معروف جرمن انٹرالاجسٹکس حل مہیا کرنے والی کمپنی کیون گروپ کے سی ای او روب اسمتھ نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی مواد کو سنبھالنے والی منڈی کے طور پر چین مضبوط ترقی کے ساتھ ایک "مقامی منڈی ” ہے ۔
اسمتھ نے کہا کہ کیون گروپ کے لئے چین اختراع میں پیشرفت کرتا اہم مرکز بن گیا ہے جس کی تیز رفتار ترقی کمپنی کو اپنی جدید تحقیق و ترقی ٹیکنالوجیز کو دیگر عالمی منڈیوں میں پیش کرنے کی اجازت دیتی ہے ۔
اسمتھ نے چین میں کیون گروپ کے مستقبل پر اعتماد کا اظہار کرتےہوئے اس بات پر زور دیا کہ معیار پر مبنی ترقی کی سمت منتقلی کا مطلب جدید ٹیکنالوجی، اختراع اور پائیداری ہے جو کیون کی حکمت عملی کے اہم عناصر ہیں۔
اسمتھ کا کہنا تھا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ چین کا اعلیٰ معیار کی ترقی سے متعلق عزم کیون کے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ بہت اچھے طریقے سے ہم آہنگ ہے۔
