اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلجنوبی افریقہ میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 10 افراد...

جنوبی افریقہ میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 10 افراد ہلاک

جوہانسبرگ (شِنہوا) جنوبی افریقہ کے وسطی صوبے فری اسٹیٹ میں 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

فری اسٹیٹ پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبے میں ریڈرزبرگ اور اسمتھ فیلڈ کے درمیان این 6 روڈ پر مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 4 بجکر 20 منٹ پر 35 مسافروں کو لے جانے والی بس اور ایک ٹرک آپس میں ٹکرا گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 10 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جن میں ایک 2 سالہ بچی، 6 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ ٹرک اور بس دونوں کے ڈرائیور حادثے میں بچ گئے۔ شدید زخمی 5 مسافروں کو بلوم فونٹین کے اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے جبکہ 22 زخمی مسافروں کو اسمتھ فیلڈ کے اسپتال میں طبی امداد مہیا کی گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس ریڈرزبرگ سے اسمتھ فیلڈ جارہی تھی جبکہ ٹرک مخالف سمت سے آرہا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تصادم ایک طرف سے آمنے سامنے ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکام نے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے غفلت کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے موٹر سائیکل سواروں پر زور دیا کہ وہ علاقے میں سفر کرتے وقت احتیاط کریں کیونکہ امدادی اہلکار جائے حادثہ پر کام کررہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!