اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے 3 امریکی کمپنیوں سے سویابین کی درآمدات معطل کردی

چین نے 3 امریکی کمپنیوں سے سویابین کی درآمدات معطل کردی

چین کے وسطی صوبے ہینان کی کاؤنٹی زینگ یانگ کے گاؤں وانگ پھائی میں سویابین کے ایک کھیت میں ایک ہارویسٹر کام کررہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی) نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ سے درآمد شدہ سویا بین میں ایرگاٹ اور بیج کی نشو ونما کرنے والے مواد کی موجودگی کے بعد 3 امریکی کمپنیوں سے سویا بین کی درآمدات معطل کر دی گئی ہیں۔

جی اے سی نےایک بیان میں کہا ہے کہ3 امریکی کمپنیوں سی ایچ ایس  انکارپوریٹڈ، لوئس ڈریفس کمپنی گرینز مرچنڈائزنگ ایل ایل سی اور ای جی ٹی، ایل ایل سی کی سویا بین  کی برآمدات 4 مارچ سے معطل کردی گئی ہیں۔

بیان کے مطابق یہ اقدام چینی صارفین کی صحت کی حفاظت اور درآمد شدہ اناج کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے اور یہ چینی قوانین اور ضوابط کے علاوہ عالمی تجارتی تنظیم کے متعلقہ ضابطوں کے تحت ہے ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!