اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلیورپی یونین سربراہ کی یورپ کو دوبارہ اسلحے سے لیس کرنے کے...

یورپی یونین سربراہ کی یورپ کو دوبارہ اسلحے سے لیس کرنے کے لئے 800ارب یورو کے دفاعی منصوبے کی تجویز

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ای یو ہیڈ کوارٹرز پر یورپی یونین(ای یو) اور یوکرین کے پرچم لہرا رہے ہیں۔(شِنہوا)

برسلز(شِنہوا)یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لی یین نے پورے بلاک میں دفاعی اخراجات میں نمایاں اضافہ کرنے کے لئے 800ارب یورو(844.6 ارب امریکی ڈالر) کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

وان ڈیر لی یین نے کہا کہ یورپی یونین میں بڑھتے ہوئے سلامتی کے خطرات کے جواب میں یورپ "دوبارہ مسلح ہونے کے دور” میں داخل ہوگیا ہے۔

جمعرات کو ہونے والی یورپی کونسل کے اجلاس سے قبل یورپی رہنماؤں کو لکھے گئے خط میں وان ڈیر لی یین نے ’’ری آرم یورپ‘‘ پلان پیش کیا۔انہوں نے بالخصوص روس۔یوکرین عسکری تنازع اور نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن(نیٹو) کے لئے امریکی امداد سے متعلق خدشات کے تناظر میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگیوں کا حوالہ دیتے ہوئے یورپ کی دفاعی صلاحیتوں کو فوری طور پر مستحکم کرنے پر زور دیا۔

وان ڈیر لی یین نے کہا کہ ’’سوال اب یہ نہیں ہے کہ کیا یورپ کی سلامتی کو حقیقی طور پر خطرہ لاحق ہے‘‘۔’’ہمارے سامنے حقیقی سوال یہ ہے کہ کیا یورپ فیصلہ کن طور پر اقدام کرنے کے لئے تیار ہے جیسا کہ صورتحال تقاضہ کرتی ہے‘‘۔

یورپی کمیشن کی جانب سے شائع ہونے والے بیان کے مطابق ’’ری آرم یورپ‘‘ منصوبہ جامع تجاویز کا مجموعہ ہے جس کا مقصد قلیل مدت اور اگلی دہائی میں قومی دفاعی سرمایہ کاریوں میں معاونت کے لئے مالی وسائل تخلیق کرنا ہے۔

یہ اقدام یورپ کی دفاعی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے اور یوکرین کے لئے فوجی امداد کو تقویت دینے کے لئے 5 اہم اقدامات پر مشتمل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!