اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے 2025 میں5 فیصد اقتصادی ترقی کا ہدف مقرر کردیا

چین نے 2025 میں5 فیصد اقتصادی ترقی کا ہدف مقرر کردیا

چین کے شمالی صوبے ہیبے کی کاؤنٹی چھانگ لی میں قائم میکینیکل آلات تیار کرنے والے ادارے کی ایک ورکشاپ میں محنت کش کام کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی مقننہ میں پیش کی جانے والی ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق 2025 کے دوران چین کی اقتصادی ترقی کی شرح تقریباً 5 فیصد رہنے کا ہدف مقرر کیا گیاہے۔

رپورٹ میں رواں سال کے لئے دیگر اہم ترقیاتی اہداف کا خاکہ بھی پیش کیا گیا ہے جن میں شہری بے روزگاری کی شرح تقریباً 5.5 فیصد رہنے، ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد نئی شہری ملازمتوں اور اشیائے صرف کی قیمتوں کے انڈیکس میں تقریباً 2 فیصد اضافہ شامل ہے۔

چین نے 2024 میں 5 فیصد اقتصادی ترقی حاصل کی کیونکہ ایک موثر پالیسی پیکیج کے ساتھ ساتھ ترقی کے حامی دیگر اقدامات نے مضبوط معاشی رفتار کو فروغ دینے میں مدد کی۔

عالمی سطح پر تقریباً 5 فیصد شرح نمو چین کو دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشتوں میں شامل کرتی ہے، جس میں معاشی اضافہ ایک درمیانے درجے کے ملک کی سالانہ پیداوار کے برابر ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس کے قومی سیاسی مشیر ہوانگ چھون ہوئی نے رواں سال کی معاشی ترقی کے ہدف کو سائنسی بنیادوں پر مبنی اور حقیقت پسندانہ قرار دیا ہے۔

چونکہ 2025 چین کے 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کی مدت کا آخری سال ہے اور اگلا 5 سالہ خاکہ تیار کرنے کے لئے بھی اہم ہے، مبصرین کا خیال ہے کہ حکومتی پالیسیاں نہ صرف اس سال پائیدار ترقی کو آگے بڑھائیں گی بلکہ طویل مدت کے لئے ملک کی جدیدیت کی مہم کی بنیاد بھی رکھیں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملکی طلب کو معاشی ترقی کا مرکزی ذریعہ اور مرکز بنایا جائے گا۔ استعمال کی پرانی اشیاء کے تبادلے کے پروگراموں کی حمایت کے لئے مجموعی طور پر 300 ارب یوآن کے انتہائی طویل مدتی خصوصی مالیاتی بانڈز جاری کئے جائیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!