چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ کے چھنگ ڈاؤ جیاؤ ڈونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایس ایف ایئر لائنز کے مال بردار طیارے میں سامان لادا جارہاہے۔(شِنہوا)
ارمچی(شِنہوا)ایس ایف ایئر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے دارالحکومت ارمچی اور پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو ملانے والے ایک نئے مال بردار فضائی روٹ کا آغاز کردیاگیا ہے۔
ارمچی-اسلام آباد روٹ سنکیانگ میں ایس ایف ایئرلائنز کی جانب سے پاکستان کے لئے شروع کیا جانے والا صرف مال برداری کے لئے مختص پہلا فضائی روٹ ہے۔ ایئر کارگو کیریئر کے مطابق اس فضائی روٹ کے ذریعے ای کامرس کا سامان اور دیگر مصنوعات سرحد پار لے جاسکیں گی۔
اس فضائی روٹ پر ارمچی اور اسلام آباد کے درمیان ہر ہفتے 2 دو طرفہ پروازیں چلائی جائیں گی جس میں ہفتہ وار 110 ٹن سے زیادہ فضائی نقل و حمل کی گنجائش ہوگی۔
ارمچی اسلام آباد روٹ کے آغاز کے ساتھ ہی ایس ایف ایئرلائنز کی ایئر کارگو سروسز اب پاکستان کے 3 مقامات تک پہنچ چکی ہیں جو نقل وحمل کی سہولت میں اضافہ کرتے ہوئے چین پاکستان اقتصادی اور تجارتی تبادلوں میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link