اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 2025 کی کروز سیاحت کا آغاز ہو گیا

چین میں 2025 کی کروز سیاحت کا آغاز ہو گیا

چین کی شمالی تیانجن بلدیہ کے تیانجن بین الاقوامی  کروز بندرگاہ میں کروز جہاز "یوروپا2” داخل ہو رہا ہے۔(شِنہوا)

چھنگ ڈاؤ(شِنہوا)چین میں بندرگاہوں کے حامل 2 بڑے شہروں تیانجن اور چھنگ ڈاؤ نے نئے سال 2025 کا آغاز پہلے بین الاقوامی کروز جہاز، مالٹا میں رجسٹرڈ یوروپا 2 کی آمد سے کیا جو چین کی کروز سیاحت کی صنعت کی مستقل بحالی کا واضح اشارہ ہے۔

یہ لگژری لائنر جرمنی، آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ سمیت کئی ممالک سے سینکڑوں مسافروں کو لے کر عالمی سفر پر ہے۔ چین کے اپنے دورے میں سیاحتی گروپ اہم مقامات جیسے شیامن، شنگھائی اور تیانجن سمیت اہم مقامات کی طرف روانہ ہوا۔

چائنہ یورپ انٹرنیشنل بزنس سکول کے صدر وانگ ہونگ نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ کروز کے مسافروں کے لئے بغیرویزا داخلے کی پالیسی چین کی سیاحت اور کروز صنعت کے لئے بے مثال ترقی کے مواقع لائے گی۔ توقع ہے کہ اس سے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاح چین کے سفر کے لئے کروز کا انتخاب کریں گے، جس سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

صنعت کے رہنماؤں نے اس سال چین میں بین الاقوامی کروز سیاحت میں مضبوط بحالی کی پیش گوئی کی ہے۔

3 جنوری کو  456 مسافروں کو لے جانے والا بین الاقوامی کروز جہاز سانیا میں فینکس آئی لینڈ بین الاقوامی  کروز بندر گاہ پر لنگر انداز ہوا جو ایک مقبول گرمائی مقام ہے۔ 2006 سے 2024 کے آخر تک بندرگاہ نے 1600 سے زیادہ کروز جہازوں اور 20لاکھ سے زیادہ مسافروں کا سفر نمٹایا۔

چند دن بعد  سلور ڈان اس سال شنگھائی پہنچنے والا پہلا بین الاقوامی کروز جہاز بن گیا جو امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت 20 سے زیادہ ملکوں سے 400 سے زیادہ سیاحوں کو لایا۔ 8 روزہ بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران  شنگھائی میں سرحدی معائنہ کرنے والے حکام نے 22 کروز جہازوں کے آنے اور جانے کے بارے میں بتایا جس میں 72 ہزار  مسافروں نے سفر کیا۔

شنگھائی میں قائم ٹریول ایجنسی کے سربراہ تانگ منگ نے کہا کہ فروری 2024 کے بعد سے مارکیٹ میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ ہمیں رواں سال بین الاقوامی کروز سیاحوں میں 20 سے 30 فیصد اضافے کی توقع ہے۔

شہر کے ثقافتی وسیاحتی دفتر کے مطابق 2025 میں چھنگ ڈاؤ میں کروز بندرگاہوں پر 40 سے زائد کروز جہازوں کی آمد کی توقع ہے جو 2024 کے مقابلے میں دوگنا ہے۔ دریں اثنا تیانجن بین الاقوامی کروز بندرگاہ پر سرگرمیوں میں اضافے کی تیاری کی جارہی ہیں، صرف پہلی سہ ماہی میں ڈونگ جیانگ بندرگاہ پر 40 سے زیادہ کروز جہازوں کے دورے متوقع ہیں۔

عالمی سطح پر کروز لائنز انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کا اندازہ ہے کہ 2027 تک سمندر میں جانے والے کروز مسافروں کی تعداد 3کروڑ 95لاکھ  تک پہنچ جائے گی جو کروز سفر کی مستقل طلب کی عکاسی کرتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!