اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی جمہوریت عوام کی خوشحالی اور ترقی کی ضامن ہے،  عالمی...

چین کی جمہوریت عوام کی خوشحالی اور ترقی کی ضامن ہے،  عالمی مبصرین کی رائے

عالمی مبصرین کی جانب سے چین کی عوامی جمہوریت کے جامع نظام کو سراہا گیا ہے۔ ان کا  مؤقف تھا کہ اس نظام  نے عوامی خوشحالی اور شہریوں کی زندگیوں میں نمایاں بہتری کو یقینی بنایا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): المامون مریدہ، سیکرٹری جنرل، بنگلہ دیش چائنہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

’’ جو کچھ  چین کی جمہوریت  اور   حکومت کر رہی ہے، اس نے چین کے لوگوں کی زندگیوں کو غیر معمولی طور پر تبدیل کر دیاہے۔ میں سال 2003 سے چین جا رہا ہوں۔ گزشتہ 22 برسوں میں مجھے چین کے عوام کی زندگی میں بہتری ہی نظر آئی ہے۔ یہ بہتری تعلیم، خوراک، سڑکوں اور سہولیات کے حوالے سے ہے۔ یہ تبدیلی ان آسانیوں کےحوالے سے بھی ہے جو ہماری  حکومت کو روزمرہ ضرورت کی اشیا ، بجلی اور مواصلات کے سلسلے میں فراہم کرنی چاہئیں۔ ہر جگہ خوشحالی ہے۔ تو میری نظر میں، یہی وہ جگہ ہے جہاں میں جمہوریت دیکھتا ہوں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): بینجمن مگانا، چیف ایڈیٹر برائے غیر ملکی خبریں، دی گارڈین، تنزانیہ

’’ عوامی جمہوریت کا تمام عمل اس بات کو یقینی بن رہا ہے کہ مقامی حکومت سے لے کر قومی قانون سازی تک ہر سطح پر شہری فیصلہ سازی میں شامل ہیں۔ عوامی رائے کی شمولیت کے باعث یہ طریقہ حکومتی پالیسی کی مؤثر عملداری کو بڑھاتا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): اینا مالینڈوگوئے، نائب صدر، ایشین سنچری فلپائنیز اسٹرٹیجک اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ

’’ چین میں عوامی جمہوریت کا تمام عمل لوگوں کی زیادہ وسیع اور مسلسل شمولیت پر زور دیتا ہے۔  چین نے جس قسم کا سیاسی نظام اپنا رکھا ہے وہ چین کی اپنی ثقافت، اس کے متحرک کردار، آبادی اور تاریخی پس منظر کے ساتھ بہت زیادہ ہم آہنگ ہے۔ اس لئے مجھے لگتا ہے کہ یہ نظام چین کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔‘‘

بیجنگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!